ایرانی نیوکلیئر تنصیبات پر کل حملہ کر سکتے ہیں، نامزد اسرائیلی ایئر چیف
اسرائیل کے نامزد ایئر چیف نے کہا ہے کہ اسرائیل کسی بھی وقت ایرانی نیوکلیئر تنصیبات کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے
تل ابیب (دنیا مانیٹرنگ)اگر ضرورت پڑی تو نیوکلیئر تنصیبات کل ہی تباہ کر سکتا ہے ۔ اسرائیلی اخبار کے مطابق میجر جنرل تومر بار جوکہ اپریل میں اسرائیلی ایئر فورس کی کمانڈ سنبھالیں گے ، نے ایک انٹرویو کے دوران کہاکہ ان کے کندھوں پر جو ذمہ داری ڈالی جا رہی ہے ، وہ اس کے بوجھ کو سمجھتے ہیں۔انہیں لگتا ہے کہ انہی کی کمانڈ کے دوران ایران پر حملہ ہو گا، ایسے حکم کی شدت کو اچھی طرح سے وہ سمجھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ ایران پر حملے کے جواب میں حزب اللہ اسرائیل پر حملے کرے گی، آئندہ لڑائی میں حزب اللہ کو ایسا نقصان پہنچائیں گے جس کا وہ تصور بھی نہیں کر سکتی۔