لدھیانہ:عدالت عمارت میں دھماکا، 2ہلاک،4زخمی

لدھیانہ:عدالت عمارت میں  دھماکا، 2ہلاک،4زخمی

بھارت کی شمالی ریاست پنجاب میں دھماکے کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک اور4 زخمی ہو گئے

نئی دہلی ( نیوز ایجنسیاں)چینی ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ دھماکا بھارتی ریاست پنجاب کے لدھیانہ ضلع میں عدالتی احاطے کے اندر ہوا، دھماکا خیز مواد باتھ روم میں نصب کیا گیا تھا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق عدالت میں وکلا کی ہڑتال تھی، اس لیے جس وقت دھماکا ہوا اس وقت احاطے میں چند ہی لوگ موجود تھے ۔دھماکے کے بعد انتظامی حکام نے پنجاب بھر میں ہائی الرٹ کر دیا۔ دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے کی وجوہات معلوم کر نے کی کوشش کی جارہی ہے جبکہ پنجاب کے وزیراعلیٰ چرنجیت سنگھ نے کہا کہ واقعے میں ملوث افراد کو معاف نہیں کیا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں