امریکاپہلی،طالبان دوسری سپرپاور ہیں :عباس ستانکزئی

امریکاپہلی،طالبان دوسری سپرپاور ہیں :عباس ستانکزئی

امن و استحکام چاہنے والے واپس آئیں،معاف کر دینگے :نائب وزیر خارجہ ، ظلم کا نظام قائم نہیں رہ سکتا،طالبان عہدیدار تشدد سے گریز کریں:انس حقانی

پل عالم(دنیا مانیٹرنگ)طالبان کے نائب وزیر خارجہ عباس ستانکزئی نے کہاکہ دنیا کی سب سے بڑی سپرپاور امریکا اور دوسری سپر پاور طالبان ہیں۔لوگر صوبے کے دارالحکومت پل عالم میں سوویت یونین کے افغانستان پر حملے سے متعلق ایک تقریب سے خطاب
کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ میں نے امریکی جنرل سے کہا کہ پہلی سپرپاور امریکا جبکہ دوسری پاور طالبان ہیں۔سوویت یونین،برطانیہ ،امریکا اور دیگر 9ممالک کو افغانستان میں شکست کا منہ دیکھناپڑا۔جو ملک میں امن چاہتے ہیں انہیں افغانستان میں واپس آنا چاہیے انہیں معاف کردیا جائے گا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انس حقانی نے کہاکہ ظلم کی حکومت قائم نہیں رہ سکتی،طالبان عہدیدار سابق حکومتوں کے ذمہ داران کیخلاف طاقت اور تشدد کے استعمال سے گریز کریں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں