کورونا کے باعث جاپانی وزیر اعظم کا دورہ امریکا ملتوی

کورونا کے باعث جاپانی  وزیر اعظم کا دورہ امریکا ملتوی

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)کورونا وائرس کے باعث جاپانی وزیر اعظم فومیو کشیدا کا دورہ امریکا ملتوی ہوگیا۔ ان کے امریکی صدر سے کل ورچوئل مذاکرات ہونگے ۔

ان مذاکرات میں دو طرفہ دلچسپی کے امور سمیت شمالی کوریا کے میزائل تجربات اور جاپانی شہریوں کے اغوا کے حل طلب معاملے پر بھی بات چیت ہوگی۔اس حوالے سے جاپانی وزیر اعظم نے جوہری ہتھیاروں سے پاک دنیا کے قیام کیلئے بائیڈن کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں