کشمیر میں آبادی کا تناسب بدلنے کی کوشش قابل مذمت
سرینگر (اے پی پی) کل جماعتی حریت کانفرنس کے غیر قانونی طور پر نظر بند نائب چیئرمین غلام احمد گلزار نے کہا ہے کہ مودی حکومت آبادی کے تناسب کو تبدیل کرنے پر تلی ہے تاکہ مسلم اکثریت کو اقلیت میں تبدیل اور علاقے کی مسلم شناخت کو ختم کیا جاسکے ۔
محمد اکبر لون اور حسنین مسعودی نے پانچ سرکاری ملازمین کو برطرف کرنے کی شدید مذمت کی۔بھارت کی الہ آباد ہائی کورٹ سے ضمانت حاصل کرنے والے کشمیری طلبہ کے اہلخانہ کو زرضمانت جمع کرانے اور آئندہ کی عدالتی سماعتوں میں پیش ہونے کے لئے شدید مالی مشکلات کا سامنا ہے ۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق نوجوان پرغداری کامقدمہ ہے اوروہ 27اکتوبر سے یو پی کی آگرہ جیل میں قید ہیں۔
ادھر جموں و کشمیر ہائیکورٹ نے کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ(پی ایس اے ) کے تحت 3 افراد کی نظر بندی کالعدم قرار دے دی ۔ عدالت نے ریاض احمد بٹ، عاقب ،اشرف میر اور مشتاق احمد گنائی کو فوری رہا کرنے کی ہدایت کی۔