اسرائیلی فورسز کی دہشت گردی 2 فلسطینی نوجوان شہید

اسرائیلی فورسز کی دہشت گردی  2 فلسطینی نوجوان شہید

نابلس (اے ایف پی)اسرائیلی فورسز نے دہشت گردانہ کارروائیوںمیں 2 فلسطینی نوجوان شہیدکر دیئے ۔مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر قلقیلیہ میں اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے ایک نوجوان شہید ہو گیا۔

وزارت صحت کے مطابق 22 سالہ عارف عبدالنصیر کی موت گولیاں لگنے سے ہوئی۔ ترجمان اسرائیلی فوج نے اپنے بیان میں کہا کہ نوجوان نے یہودی بستی کے قریب ملٹری چوکی پر تعینات ایک فوجی پر چاقو سے حملے کی کوشش کی۔ادھر مشرقی مقبوضہ بیت المقدس کے پناہ گزین کیمپ میں اسرائیلی فورسز نے ایک آپریشن کے دوران17سالہ فلسطینی لڑکا شہید ہو گیا۔ فلسطینی وزارت صحت کے مطابق شہید لڑکے کی شناخت محمد علی محمد کے نام سے ہوئی ۔ 

 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں