فلپائن:خاتون کے قتل میں ملوث ہونے پر سینئرجنرل برطرف

فلپائن:خاتون کے قتل میں ملوث ہونے پر سینئرجنرل برطرف

منیلا (اے ایف پی)خاتون کے قتل میں ملوث ہونے کے الزام پر فلپائن کے ایک سینئر جنرل کو برطرف کر دیا گیا۔

پولیس سربراہ نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ سابق صدر روڈریگو ڈیوٹریٹ کے سکیورٹی چیف بریگیڈیئر جنرل جیسز ڈیورانٹ نے گزشتہ ماہ ایک خاتون کو قتل کرایا ، مقتولہ خاتون کے پاس جنرل جیسز ڈیورانٹ کے بارے میں حساس معلومات تھیں جن کی بنیاد پر وہ انہیں بلیک میل کر رہی تھی۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں