بھارت میں 3سالہ بچی سے اجتماعی زیادتی

بھارت میں 3سالہ بچی  سے اجتماعی زیادتی

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت میں درندہ صفت افراد نے 3 سالہ بچی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنادیا۔

 یہ افسوسناک واقعہ دارالحکومت نئی دہلی کے جنوبی علاقے فتح پور بیری میں پیش آیا ،پولیس کے مطابق دونوں درندہ نما انسانوں کی شناخت 27 سالہ رام نیواس مشرا اور 22 سالہ شکتی مان سنگھ کے نام سے ہوئی ، دونوں مدھیہ پردیش کے رہائشی ہیں۔دونوں دہلی کا کوڑااٹھانے والی کمپنی میں ملازم ہیں۔بچی کی والدہ نے مقدمہ درج کراتے ہوئے کہاکہ میری تین سالہ بچی صبح سے لاپتا تھی،تلاش کرنے پر بچی قریبی جنگل سے ملی۔پولیس نے مقدمہ درج کرکے دونوں کو گرفتارکرلیا۔

اجتماعی زیادتی

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں