افغانستان، بارودی سرنگ پھٹنے سے 2بچے ہلاک

افغانستان، بارودی سرنگ  پھٹنے سے 2بچے ہلاک

کابل (اے پی پی)افغانستان میں بارودی سرنگ پھٹنے سے 2بچے ہلاک اور 2زخمی ہوگئے ۔

چینی خبررساں ادارے کے  مطابق مشرقی صوبے لوگر کے صدر مقام پل عالم شہر کے التامور علاقے میں بچوں کے ایک گروپ کو کھلونا نما آلہ ملا اور وہ اس سے کھیلنے لگے کہ اچانک یہ آلہ پھٹ گیا جس سے دو بچے ہلاک اور 2زخمی ہو گئے ۔انہوں نے بتایا کہ دھماکے سے ہلاک اور زخمی ہونے والے بچوں کو لوگر کے سرکاری ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا ہے ۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں