سری لنکا کے معاشی حالات میں بہتری،تیل قیمت میں کمی کا اعلان

سری لنکا کے معاشی حالات میں  بہتری،تیل قیمت میں کمی کا اعلان

کولمبو(مانیٹرنگ ڈیسک)سری لنکا کے معاشی حالات میں بہتری کے بعد تیل قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا گیا۔

توانائی  کی وزیر نے کہا کہ92 اوکٹین پٹرول کی قیمت 60 روپے (0.18 امریکی ڈالر) کی کمی سے 340 روپے فی لیٹر اور95 اوکٹین پٹرول کی قیمت 135 روپے کم ہوکر 375روپے فی لیٹر ہو جائے گی۔ڈیزل کی قیمت 80 روپے کم ہو کر 325 روپے فی لیٹر اور سپر ڈیزل کی قیمت 45 روپے کم ہو کر 465 روپے ہو جائے گی۔اسی طرح مٹی کے تیل کی قیمت 10 روپے کمی سے 295 روپے ہو جائے گی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں