روس کا بھارت کو تیل کی فراہمی بڑھانے کا اعلان

روس کا بھارت کو تیل کی  فراہمی بڑھانے کا اعلان

ماسکو (اے ایف پی)روسی آئل کمپنی روسنیفٹ نے بھارت کو خام تیل کی فروخت بڑھانے کے معاہدے کا اعلان کر دیا۔

کمپنی نے اپنے بیان میں کہا کہ کمپنی کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر نے بھارت کا دورہ کیا جہاں انہوں نے  انڈین آئل کارپوریشن کے سربراہ کیساتھ ایک معاہدے پر دستخط کئے ، جس کے تحت بھارت کو خام تیل کی فراہمی میں اضافہ کیا جائیگا۔دونوں آئل کمپنیوں کے نمائندوں نے قومی کرنسی میں ادائیگیوں کے امکانات پر بھی بات کی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں