ایلون مسک کی کمپنی کوانسانی دماغ میں کمپیوٹر چپ نصب کرنے کی اجازت

ایلون مسک کی کمپنی کوانسانی دماغ میں  کمپیوٹر چپ نصب کرنے کی اجازت

لاس اینجلس (اے پی پی)ایلون مسک کی نیورالنک کمپنی کوانسانی دماغ میں کمپیوٹر چپ نصب کرنے کی اجازت مل گئی ۔

 چینی نیوز ایجنسی کے مطابق کمپنی نیورالنک نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ امریکی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن نے انسانی دماغ میں کمپیوٹر چپ نصب کرنے کے تجربے کی منظوری دے دی ہے ، جوکہ ایک اہم کاوش کی عکاس ہے ۔ رپورٹ کے مطابق کمپنی کا دعوی ٰہے کہ انسانی کھوپڑی میں چپ لگانے سے اعضا کی فعالیت بحال، انسانی حرکت بہتر ، بینائی و سماعت کے مسائل حل اور پارکنسن جیسی بیماری کے علاج میں مدد مل سکتی ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں