امریکاجوہری ہتھیار نصب کرنے کے منصوبے پر لیکچر نہ دے ، روس

امریکاجوہری ہتھیار نصب کرنے کے منصوبے پر لیکچر نہ دے ، روس

ماسکو(مانیٹرنگ ڈیسک)روس نے بیلا روس میں ٹیکٹیکل جوہری ہتھیار نصب کرنے کے منصوبے پر امریکی صدر جو بائیڈن کی تنقید کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ امریکا کئی دہائیوں تک ایسے ہی جوہری ہتھیار یورپ میں نصب کرتا رہا ہے ۔

وہ ہمیں اس معاملے میں لیکچر دینا بند کرے ۔روس نے کہا کہ وہ 1991 میں سوویت یونین کے زوال کے بعد پہلی بار اپنی سرحدوں کے باہر اس طرح کے ہتھیار نصب کررہا ہے جبکہ بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو نے کہا کہ ہتھیاروں کی منتقلی کا عمل شروع ہوچکا ہے ۔امریکا میں روس کے سفارت خانے نے ایک بیان میں کہا کہ یہ روس اور بیلاروس کا خود مختار حق ہے کہ وہ اپنے تحفظ کو یقینی بنائیں جسے ہم اس تناظر میں ضروری سمجھتے ہیں کہ امریکا کی جانب سے ہمارے خلاف بڑے پیمانے پر ہائبرڈ جنگ شروع ہونے والی ہے ، ہم جو اقدامات اٹھاتے ہیں وہ ہماری عالمی قانونی ذمہ داریوں سے پوری طرح مطابقت رکھتے ہیں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں