سعودی خلا باز خاتون نے خلا سے مسجد الحرام کے مناظر شیئر کر دیئے

سعودی خلا باز خاتون نے خلا سے مسجد الحرام کے مناظر شیئر کر دیئے

ریاض(مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی عرب سے تعلق رکھنے والی پہلی عرب خاتون خلا باز ریانا برناوی نے خلا سے مسجد الحرام کے مناظر شیئر کر دئیے ۔

ریانا برناوی کی جانب سے ٹوئٹر پرشیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خلا سے نیچے زمین پر دکھنے والے اندھیرے میں بظاہر مسجدالحرام روشن دکھائی دے رہی ہے ۔انہوں نے ویڈیو کے ساتھ لکھا کہ آج اپنا تجربہ مکمل کرنے کے بعد ہم مکہ مکرمہ کے اوپر سے گزرے جو کافی روشن ہے۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں