برازیل:بیوی کو دوسری پوزیشن ملنے پر شوہر نے ملکہ حسن کا تاج زمین پر پٹخ دیا

برازیل:بیوی کو دوسری پوزیشن  ملنے پر شوہر نے ملکہ حسن کا  تاج زمین پر پٹخ دیا

ساؤ پالو (دنیا مانیٹرنگ)مقابلہ حسن میں بیوی کے دوسرے نمبر پر آنے پر شوہر نے پہلی پوزیشن والی لڑکی کے سر سے تاج اتار کر زمین پر پٹخ دیا۔

برازیل کی نیوز ایجنسی کے مطابق مس ماٹو گروسو 2023 مقابلے کی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی جس میں دوسرے نمبر پر آنیوالی لڑکی کے شوہر کو سٹیج پر چڑھ کر پہلی پوزیشن والی لڑکی کے سر سے ملکہ حسن کا تاج اتار کر زمین پر پٹختے دیکھا جا سکتا ہے ، اس نے دومرتبہ تاج زمین پر پٹخا، اس دوران وہ چیختا چلاتا بھی رہا، دوسری پوزیشن حاصل کرنیوالی اس کی بیوی حیرت سے شوہر کو دیکھتی رہی، اس دوران سکیورٹی عملے نے سٹیج سے زبردستی اتار دیا۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں