افغانستان ،سکول میں زہریلے مادے کے چھڑکائو سے 77طالبات بے ہوش

افغانستان ،سکول میں زہریلے  مادے کے چھڑکائو سے  77طالبات بے ہوش

کابل(دنیا مانیٹرنگ)افغان صوبہ سرے پل کے سکول میں زہریلی مواد کے چھڑکائو سے 77طالبات بے ہوش ہوگئیں۔۔۔

انہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیاگیا،حکام کے مطابق ضلع سنچارک کے علاقے آب کلا ں کے مڈل سکول میں یہ واقعہ پیش آیا،نامعلوم افراد نے سکول کھلنے سے پہلے ہی کوئی زہریلی چیز سکول میں  چھڑکا دی تھی جس پر جیسے ہی طالبات سکول میں داخل ہوئیں تو بے ہوش ہونے لگیں،بے ہوش ہونیوالوں میں 77طالبات،7خواتین اساتذہ اور پانچ چوکیدار بھی شامل ہیں۔حکام نے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں