سابق نائب صدر مائیک پنس نے ٹرمپ کے مقابلے میں صدارتی الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا
واشنگٹن (اے ایف پی)سابق ریپبلکن نائب صدر مائیک پنس نے سابق باس ٹرمپ کے مقابلے میں 2024 کیلئے صدارتی نامزدگی کی مہم شروع کر دی۔
نیوز ایجنسی کے مطابق 63 سالہ مائیک پنس نے فیڈرل الیکشن کمیشن میں اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے ۔اپوزیشن ریپبلکن پارٹی کی جانب سے اب تک صدارتی امیدواروں کی تعداد تین ہوگئی۔ان میں ٹرمپ، نکی ہیلی اور مائیک پنس شامل ہیں۔