واشنگٹن میں فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے والا طیارہ گرکر تباہ ،4ہلاک
واشنگٹن (دنیامانیٹرنگ)امریکی دار الحکومت واشنگٹن ڈی سی کے حساس علاقے میں پرواز کرنیوالا چھوٹا طیارہ فضائیہ کے پیچھا کرنے پر گرکر تباہ ہوگیا جس سے دو خواتین سمیت 4افرادہلاک ہوگئے ۔
امریکی حکام کے مطابق واشنگٹن ڈی سی میں چھوٹے طیارے کی فضائی حدود کی خلاف ورزی پرایف 16 طیاروں نے اس کا پیچھا کیا جس کے باعث دارالحکومت میں تیزآوازسنی گئی۔ سیسنا طیارہ ورجینیا کے پہاڑی علاقے میں گرکرتباہ ہوگیا۔ایک خاتون نے میڈیا کو بتایا کہ میری بیٹی،نواسی،ایک رشتہ دار اور پائلٹ ہلاک ہوگئے ۔