یوکرین جنگ میں ایران روس کی حمایت فوری بند کرے ، فرانسیسی صدر کاایرانی ہم منصب کو فون

یوکرین جنگ میں ایران روس کی  حمایت فوری بند کرے ، فرانسیسی  صدر کاایرانی ہم منصب کو فون

تہران (اے ایف پی)ایران کے صدر ابراہیم رئیسی اور فرانس کے صدر میکخوان کے مابین ٹیلی فونک رابطہ ہوا۔۔۔

ایلسی پیلس کے مطابق فرانس کے صدر نے ابراہیم رئیسی پر زور دیا کہ یوکرین جنگ میں ایران روس کی حمایت فوری طور پر بند کر ے ۔ فرانسیسی ایوان صدر نے کہاکہ ایران کی جانب سے روس کو ڈرون طیاروں کی فراہمی کے سنگین انسانی نتائج برآمد ہوں گے ۔ دونوں صدور کے مابین گفتگو 90منٹ تک چلتی رہی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں