امریکا کے متعددحساس اداروں پر سائبر حملے

امریکا کے متعددحساس  اداروں پر سائبر حملے

واشنگٹن(دنیامانیٹرنگ)امریکا کے متعدد حساس اداروں پر ایک ساتھ سائبر حملے کیے گئے ۔۔۔

سائبر سکیورٹی اینڈ انفراسٹرکچر سکیورٹی ایجنسی کے عہدیدار نے بتایا کہ ان حملوں سے ہونیوالے نقصانات کا جائزہ لیا جارہاہے ۔سائبر سکیورٹی ادارے کے عہدیدار نے بتایا کہ ہیکرز نے موو اٹ نامی سافٹ ویئر کو نشانہ بنایا، روسی بولنے والے ہیکرز نے حملہ کیا۔کئی اداروں کو فائلز کی منتقلی میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔رائٹرز کے مطابق سائبر سکیورٹی سے متعلقہ امریکی عہدیدار نے کہا کہ اس حملے سے ہمیں زیادہ فرق نہیں پڑا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں