ماسکو میں پاکستانی سفارتخانے کی آن لائن کھلی کچہری کا انعقاد
ماسکو (نیوزایجنسیاں)روس کے دارالحکومت ماسکو میں پاکستانی سفارتخانے نے آن لائن کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔۔۔
جس میں شرکاء نے پاسپورٹ کی تجدید میں تاخیر کا مسئلہ اٹھایا ،سفارت خانے کی جانب سے ان مسائل کو حل کرنے اور دستاویزات کی بروقت فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے اٹھائے جانیوالے اقدامات سے آگاہ کیا گیا ،ماسکو میں پاکستانی ناظم الامور رانا ثمر جاوید کی جانب سے آن لائن کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا،آن لائن کچہری میں سفارت خانہ کے قونصلر اور ڈپلومیٹک ونگز کے عہدیداروں نے شرکت کی۔