مسلم رکن دانش علی کے خلاف غلیظ زبان، اپوزیشن کا احتجاج ، بی جے پی رکن رامیش بدھوری کو نوٹس جاری

مسلم رکن دانش علی کے خلاف غلیظ  زبان، اپوزیشن کا احتجاج ، بی جے  پی رکن رامیش بدھوری کو نوٹس جاری

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک)لوک سبھا کے اجلاس میں مسلم رکن دانش علی کے خلاف غلیظ زبان کے استعمال پر اپوزیشن نے احتجاج کرتے ہوئے بی جے پی رہنما کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کردیا۔۔۔

 سپیکر نے ر کن رامیش بدھوری کے ریمارکس حذف جبکہ حکمران بی جے پی نے غیر پارلیمانی زبان استعمال کرنے پر اسے نوٹس جاری کر دیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق چندرایان تھری مشن پر بحث کے دوران حکمران بی جے پی کے رکن رامیش بدھوری نے بہوجن سماج پارٹی کے مسلم رکن دانش علی کے خلاف غلیظ زبان استعمال کی، انہیں دہشت گردملاں اور کٹو کہہ کر مخاطب کیا اور گالیاں بھی دیں ، اس  دوران بی جے پی کے دیگر ارکان اپنے ساتھی کو روکنے کی بجائے مسکراتے رہے ، سپیکر لوک سبھا نے بھی اسے روکنے کی کوشش نہ کی ، اس کے برعکس دانش علی کو بیٹھنے کا اشارہ کرتے رہے ۔اپوزیشن کے احتجاج پر وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے رامیش بدھوری کے ریمارکس پر ایوان سے معافی مانگی، سپیکر اوم برلا نے رامیش بدھوری کی قابل اعتراض زبان کا نوٹس لیتے ہوئے انہیں خبردار کیا کہ آئندہ اس رویے کا مظاہرہ کیا تو ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔مسلم رکن دانش علی نے کہا کہ اگر رامیش بدھوری کے خلاف کارروائی نہ کی گئی تو پھر لوک سبھا کی رکنیت سے وہ مستعفی ہو جائیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں