بھارتی وزیر کے اقوام متحدہ میں خطاب کشمیریوں اور سکھوں کا احتجاج

نیویارک (کے پی آئی )بھارتی وزیر خارجہ کے اقوام متحدہ میں خطاب کے دوران کشمیریوں اور سکھو ں نے احتجاجی مظاہرہ کیا ، کشمیریوں نے اقوام متحدہ کی عمارت کے سامنے احتجاجی ریلی نکالی ،انہوں نے انڈیا کیخلاف شدید نعرے بازی کی۔
آزادی اور کشمیری رہنماؤں کی رہائی کا بھی مطالبہ کیا ۔واشنگٹن میں خالصتان افیئر سنٹر کے سربراہ ڈاکٹر امرجیت سنگھ کی قیادت میں سکھوں نے بھی انڈیا کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ۔مظاہرین نے یاسین ملک سمیت کشمیری رہنماؤں کی رہائی کا بھی مطالبہ کیا۔ورلڈ کشمیر فورم کے صدر ڈاکٹر غلام نبی میر نے خطاب کرتے ہوئے کہا اقوام متحدہ کشمیریوں کے بنیادی حقوق کا تحفظ کرنے میں ناکام رہا ۔ آزاد کشمیر کے صدر سلطان محمود چوہدری نے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر کی سنگین صورتحال اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی توجہ کی متقاضی ہے ۔