لندن، سکھوں نے بھارتی ہائی کمشنر کو گرودوارے میں داخل ہونے سے روکدیا
لندن (اے پی پی)برطانیہ میں بھارتی ہائی کمشنر وکرم ڈوریسوامی کو سکھوں نے سکاٹ لینڈ کے ایک گرودوارے میں داخل ہونے سے روک دیا ۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی جس میں خالصتان کے حامی سکھوں کو ڈوریسوامی کو گلاسگو کے ایک گرودوارے میں داخل ہونے سے روکتے دیکھا جاسکتا ہے ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ہائی کمشنر کو گرودوارہ مینجمنٹ کمیٹی نے مدعو کیا مگر خالصتان نواز سکھوں نے انہیں اندر داخل نہ ہونے دیا ۔ ویڈیو میں سکھوں کو ہائی کمشنر کو مدعو کرنے پر مینجمنٹ کمیٹی کی سرزنش کرتے بھی دیکھاجاسکتا ہے ۔