ایران :5.1کلومیٹر فی سیکنڈ رفتار کے حامل جدید میزائل کی رونمائی

تہران(نیوز ایجنسیاں)ایران نے اپنے جدید ترین ہائپر سونک میزائل الفتح کی رونمائی کردی ۔
ایرانی میڈیا کے مطابق پاسداران انقلاب کی ایئرو سپیس ڈویژن کے زیر انتظام جاری اسلحہ نمائش میں الفتح میزائل اور دیگر ہتھیاروں کے علاوہ ایرانی ساختہ ڈرون غزہ ، نیا ایرانی ایئر ڈیفنس سسٹم مہران، شاہد سیریز کی بے نام ا یئریل وہیکل اور 9 ڈئی میزائلوں کا جدید ورژن بھی پیش کیا گیا ۔نمائش میں سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے بھی شرکت کی۔ برطانوی خبر ایجنسی کے مطابق ایران نے الفتح میزائل سے متعلق مزید تفصیلات جاری نہیں کیں، تاہم ایرانی حکام نے بتایا کہ الفتح میزائل 5.1 کلومیٹر فی سیکنڈ رفتار اور 1400 کلومیٹر تک مار کرنے کی صلاحیت کا حامل ہے ۔