اسرائیلی بحری جہاز ہمارے لئے جائز ہدف ، حوثی باغی

الحدیدہ (اے ایف پی)یمن کے حوثی باغیوں نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیل کے بحری جہاز ہمارے لئے ایک جائز ہدف ہیں۔۔۔
حوثی فوج کے کمانڈر میجرجنرل علی الموشکی نے کہا کہ بغیر کسی ہچکچاہٹ کے ہم اسرائیلی جہازوں کے خلا ف ہر جگہ کارروائی کریں گے ۔ ترجمان حوثی حکومت نے بحیرہ احمر میں ایک جہاز پر قبضے کے بعد اپنے ٹویٹ میں کہا کہ یہ محض آغاز ہے ، غزہ پر اسرائیلی مہم جوئی کے خاتمے تک ایسے مزید سمندری حملے کئے جائیں گے ۔ ادھر جاپان کی وزیر خارجہ یوکو کامی کاوا نے کہا کہ کارگو جہاز اور عملے کی بازیابی کیلئے وہ حوثی باغیوں کیساتھ رابطے میں ہیں، ہم سعودی عرب، عمان، ایران اور دیگر ملکوں پر بھی زور دیتے ہیں کہ جہاز اور عملے کے ارکان کی بازیابی میں کردار ادا کریں۔