غزہ میں ریسکیو آپریشن ،37دن بعد نومولودفلسطینی ملبے سے زندہ نکل آیا
غزہ(مانیٹرنگ ڈیسک )جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے محاورے کی حقیقی حیران کن مثال غزہ میں سامنے آئی ہے جہاں غزہ میں اسرائیلی بمباری سے تباہ مکانات کے ملبے سے 37 دن بعد نومولودفلسطینی معجزاتی طور پر زندہ نکل آیا۔
عرب میڈیا کے مطابق غزہ میں ریسکیو آپریشن کے دوران 37 دن بعد مکان کے ملبے کے نیچے سے ایک نوزائیدہ بچہ زندہ حالت میں ملا ہے جسے دیکھ کر حکام بھی حیران ہوگئے ۔ فلسطین کی سول ڈیفنس کے ایک رکن اور فوٹوگرافر نے سوشل میڈیا پر ویڈیو شیئر کر دی جس میں ملبے سے معجراتی طور پر زندہ ملنے والے بچے کی کہانی بیان کی گئی ہے ۔ رپورٹ کے مطابق 7 اکتوبر سے اسرائیل اور فلسطین کی جاری جنگ کے درمیان پیدا بچے کو ملبے کے نیچے دیکھ کر بہت سے ریسکیو اہلکاروں نے پہلے اسے مردہ قرار دیا لیکن تین گھنٹے کی محنت کے بعد جب اسے ملبے سے باہر نکالا تو وہ زندہ تھاتاہم یہ واضح نہیں ہوسکا نومولود کے والدین اسرائیلی حملے میں زندہ بچ گئے یا شہید ہو چکے ہیں۔