خلائی مخلوق کی کھوج میں ایک مثالی نظام شمسی دریافت
لندن (مانیٹرنگ ڈیسک)محققین نے ایک ایسا ‘کامل’ نظام شمسی دریافت کر لیا جوکہ کسی بڑے تصادم کے نتیجے میں وجود میں نہیں آیا ، ہمارے نظام شمسی کے برعکس اس کے تمام سیارے ایک ہی سائز کے ہیں۔
سائنسی جریدے نیچر کی رپورٹ کے مطابق ایچ ڈی 110067 نامی یہ نظام شمسی ہمارے نظام سے بہت مختلف ہے ، یہ نظام شمسی زمین سے 100 نوری سال دور اور اس کے چھ سیارے ہیں جوکہ بیک وقت اپنے اپنے مداروں میں چکر لگاتے ہیں، یہ 12 ارب سال قبل وجود میں آیا ، تب سے اس میں بہت کم تبدیلی رونما ہوئی ہے ۔ رپورٹ کے مطابق نیا دریافت شدہ نظام شمسی یہ سمجھنے کیلئے مثالی ہے کہ کائنات کیسے بنتی ہے ، آیا یہ انسانوں کی میزبانی کر سکتی ہیں۔ اس نظام شمسی کے چھ سیاروں کو ماہرین فلکیات نے ‘سب نیپچون’ کا نام دیا ہے ، وہ زمین سے دو سے تین گنا بڑے مگر نیپچون سے چھوٹے ہیں۔