2023 تاریخ کا گرم ترین سال قرار

2023 تاریخ کا  گرم ترین سال قرار

نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک)اقوام متحدہ کے موسمیاتی ادارے نے 2023کو تاریخ کا گرم ترین سال قرار دے دیا۔

عالمی ادارے نے دبئی میں کوپ 28 موسمیاتی کانفرنس کے موقع پر جاری رپورٹ میں خبردار کیا کہ مستقبل قریب میں سیلاب، جنگلات میں آتشزدگی، برف پگھلنے اور ہیٹ ویوز جیسے واقعات کی شدت میں نمایاں اضافہ ہو سکتا ہے ۔ رپورٹ کے مطابق  پیرس معاہدے کے مقاصد کے حصول میں ناکامی کے حوالے سے ایک اور معاہدہ ضروری ہے ، وگرنہ موسمیاتی تبدیلیوں کے بدترین اثرات سے بچنا مشکل ہوگا۔رپورٹ کے اجرا سے قبل موسمیاتی ادارے کے سیکرٹری جنرل نے ایک انٹرویو میں کہا کہ 2023 میں عالمی درجہ حرارت صنعتی عہد سے قبل کے مقابلے میں 1.4 ڈگری سینٹی گریڈ زائد رہا، ہم 2.5 سے 3 ڈگری سینٹی گریڈ اضافے کی جانب بڑھ رہے ہیں، جس کا مطلب ہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے منفی اثرات سنگین ہو جائیں گے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں