انڈونیشیا ،آتش فشاں پھٹنے سے 11 سیاح ہلاک،3زخمی ،12کوہ پیما لاپتہ

انڈونیشیا ،آتش فشاں پھٹنے سے 11  سیاح ہلاک،3زخمی ،12کوہ پیما لاپتہ

جکارتہ (نیوز ایجنسیاں )انڈونیشیا کے جزیرہ سماٹرا کا ماؤنٹ میراپی آتش فشاں پھٹنے سے 11 سیاح ، تین افراد زخمی جبکہ 12 کوہ پیما لاپتا ہوگئے ۔

سماٹرا ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایجنسی کے سربراہ نے کہا کہ آتش فشاں پھٹنے کے وقت پہاڑ پر کل 75 افراد موجود تھے ، ان میں بیشتر کو ریسکیو کر لیا گیا،لاشیں اور زخمی ہسپتال منتقل کر دیئے گئے ، لاپتا افراد کی تلاش کیلئے آپریشن جاری ہے ، آتش فشاں پھٹنے کے بعد راکھ تین کلومیٹر تک پھیل گئی، مقامی آبادیاں خالی کرائی جا رہی ہیں۔یاد رہے کہ 2,891 میٹر بلند ماؤنٹ میراپی کو انڈونیشیا اور جاوا میں فائر ماؤنٹین کہا جاتا ہے جوکہ 1548 سے باقاعدگی سے پھٹ رہا ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں