بھارت، دائیں بازو کی تنظیم کرنی سینا کا سربراہ اپنے گھر میں قتل

بھارت، دائیں بازو کی تنظیم کرنی  سینا کا سربراہ اپنے گھر میں قتل

نئی دہلی (نیوز ایجنسیاں)دائیں بازو کی بھارتی تنظیم شری راشٹریا راجپوت کرنی سینا کے صدر سکھ دیو سنگھ کو اپنے گھر میں نامعلوم افراد نے قتل کر دیا۔

 بھارتی میڈیا کے مطابق جے پور میں نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر سکھ دیو سنگھ پر فائرنگ کی جس سے وہ ہلاک جبکہ سکیورٹی گارڈ سمیت 2افراد زخمی ہوگئے ۔ سکھ دیو سنگھ کے قتل کے خلاف ان کے حامیوں نے جے پور میں احتجاج  کرتے ہوئے آگ لگا کر سڑک بند کر دی۔راجستھان کے مقامی مافیا گروپ نے سوشل میڈیا پر سکھ دیو سنگھ کے قتل کی ذمہ داری قبول کی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں