اٹلی کا بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے سے نکلنے کا اعلان

اٹلی کا بیلٹ اینڈ روڈ  منصوبے سے نکلنے کا اعلان

روم (اے ایف پی)اٹلی نے چین کے بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے سے نکلنے کا باضابطہ اعلان کر دیا۔ اٹلی کے اخبار کے مطابق اطالوی حکومت نے ایک عرصہ سے متوقع فیصلے سے بیجنگ کو تین روز قبل آگاہ کر دیا تھا۔

یا د رہے کہ اٹلی جی سیون گروپ کا واحد رکن ہے جس نے چار سال قبل چین کے بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے پر دستخط کئے ۔

 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں