روس اور سعودی عرب کا تیل کی پیداوار میں کمی پر اتفاق

روس  اور  سعودی عرب  کا  تیل  کی  پیداوار  میں کمی  پر  اتفاق

ریاض(مانیٹرنگ ڈیسک)روس اور سعودی عرب نے تیل کی پیداوار میں کمی پر اتفاق کرلیا ۔یہ اتفاق روس کے صدر پوٹن کے دورہ سعودی عرب کے دوران ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کیساتھ ملاقات میں کیا گیا۔

 ملاقات کے مشترکہ اعلامیہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے پر بھی اتفاق کیا۔ سعودی نیوز ایجنسی کے مطابق مشترکہ اعلامیہ میں دونوں ملکوں نے باہمی تجارتی حجم میں اضافے پر اطمینان کا اظہار کیا، تیل کی عالمی قیمتوں میں استحکام کیلئے اوپیک پلس کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے پیداوار میں مزید کمی پر اتفاق کیا، پٹرول، گیس، سائنس، ماحولیات، زراعت، ٹیکنالوجی، خلا اور لاجسٹک سپوٹ سمیت دیگر شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے پر بھی اتفاق کیا ۔ اعلامیہ کے مطابق روس نے گرین سعودی عرب اور مشرق وسطیٰ پروگرام کی تعریف کرتے ہوئے بھر پور حمایت اور تعاون کا یقین دلایا ، دفاعی شعبے میں دونوں ملکوں نے دوطرفہ تعاون مزید مضبوط بنانے اور سکیورٹی کے شعبے میں ہم آہنگی پیدا کرنے پر بھی اتفاق کیا ، فلسطین کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فوری جنگ بندی پر زور دیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں