جوبائیڈن انتظامیہ کا ایمرجنسی اختیارات کا استعمال ، اسرائیل کو ٹینکوں کے 14ہزار گولے فراہم کرنیکی اجازت

جوبائیڈن انتظامیہ کا ایمرجنسی  اختیارات کا استعمال ، اسرائیل کو ٹینکوں  کے 14ہزار گولے فراہم کرنیکی اجازت

نیو یارک (رائٹرز)جوبائیڈن انتظامیہ نے ایمرجنسی اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے اسرائیل کو ٹینکوں کے 14 ہزار گولے فراہم کرنیکی اجازت دے دی۔۔۔

ادھر ا مریکی حکومت نے اسرائیل کو ٹینکوں کے 45 ہزار گولوں کی فروخت کی منظوری کی درخواست کانگریس میں پیش کر دی۔پینٹاگون نے ایک بیان میں کہا کہ دفتر خارجہ نے آرمز ایکسپورٹ کنٹرول ایکٹ کے تحت ایمرجنسی اختیار کو استعمال کرتے ہوئے 10 کروڑ 65 لاکھ ڈالر مالیت کے ٹینک شیلز کی فوری اسرائیل کو فراہمی کی اجازت دی ہے ۔ادھر امریکی میڈیا کے مطابق ٹینکوں کے 45 ہزار گولوں کی مالیت 50 کروڑ ڈالر سے زائد ہے ، ان کی منظوری کی درخواست سینیٹ اور ایوان نمائندگان کی خارجہ امور کمیٹیوں میں زیر غور ہے ۔ اس کا یوکرین اور اسرائیل کیلئے 110.5ارب ڈالر کے پیکیج سے کوئی تعلق نہیں جسے امریکی سینیٹ نے مسترد کر دیا تھا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں