امریکا کا بھارت سے سکھ رہنماؤں کے قتل کی شفاف تحقیقات کا مطالبہ

امریکا کا بھارت سے سکھ رہنماؤں کے قتل کی شفاف تحقیقات کا مطالبہ

واشنگٹن(نیوز ایجنسیاں)امریکا نے بھارت سے سکھ رہنماؤں کے قتل کی شفاف تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔

امریکی حکام کے مطابق ہم کینیڈا کی جانب سے بھارت پر لگائے گئے الزامات کو سنجیدگی سے دیکھ رہے ہیں، بھارت کو قاتلانہ حملوں کے ذمہ داروں کو جوابدہ ٹھہرانے کا کہا  ہے ، ہم چاہتے ہیں کہ بھارتی تحقیقات ہر ممکن حد تک قابل اعتبار اور شفاف ہوں، سکھ رہنماؤں کے قتل کی تحقیقات میں کینیڈا کیساتھ ہیں، ان واقعات کے ذمہ داروں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں