بنگلہ دیش :دورانِ حراست 5اپوزیشن رہنماؤں کی موت

بنگلہ دیش :دورانِ حراست 5اپوزیشن رہنماؤں کی موت

ڈھاکہ (دنیا مانیٹرنگ )بنگلہ دیش میں اپوزیشن جماعت بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی)نے دعویٰ کیا ہے کہ گزشتہ دو ہفتوں میں مظاہروں کے دوران حراست میں لیے جانے والے پانچ ارکان جیل میں ہلاک ہو چکے ہیں۔

فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے  مطابق بی این پی کا کہنا ہے کہ اس کی پوری قیادت اور 20 ہزار سے زائد کارکنوں کو گزشتہ پانچ ہفتوں میں‘غیرمعمولی کریک ڈاؤن’ کے دوران گرفتار کیا گیا۔پولیس نے بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) کی جانب سے بتائے گئے گرفتاری کے اعداد و شمار کو مسترد کیا ہے تاہم یہ نہیں بتایا کہ کتنے اپوزیشن کارکنوں کو حراست میں لیا گیا ہے ۔بی این پی کے حامیوں جن میں حراست میں لیے گئے افراد کے اہل خانہ بھی شامل ہیں، نے اتوار کو ڈھاکہ میں کارکنوں کی رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے احتجاج کیا۔اسسٹنٹ انسپکٹر جنرل سجاد حسین نے گزشتہ دو ہفتوں کے دوران جیل میں پانچ افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی تاہم دورانِ حراست تشدد کے الزامات کو مسترد کر دیا۔انہوں نے اے ایف پی کو بتایا کہ ‘ان افرادکی موت طبعی وجوہات کی بنا پر ہوئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں