بھارت :ٹرک سے ٹکرا کر کار میں آگ لگ گئی ، خاندان کے 8 افراد جھلس کر ہلاک
نئی دہلی(اے پی پی)بھارت کی شمالی ریاست اتر پردیش میں ٹرک کے ساتھ ٹکر کے بعد کار میں آگ لگنے کے بعد ایک ہی خاندان کے 8افراد جھلس کر ہلاک ہو گئے ۔
مقامی پولیس ترجمان گھولے سشیل چندر بھان نے میڈیا کو بتایا کہ حادثہ ضلع بریلی کے بھوجی پورہ کے قریب پیش آیا جہاں ایک کار نے ٹرک سے ٹکر ا نے کے بعد آگ پکڑ لی اور لاک ہوگئی ۔ ریسکیو اہلکاروں نے آگ پر قابو پاکر لاشوں کو قریبی ہسپتال میں منتقل کر دیا ۔