فرانس کی وزیراعظم الزبتھ بورن نے استعفیٰ دے دیا

فرانس کی وزیراعظم الزبتھ بورن نے استعفیٰ دے دیا

پیرس(مانیٹرنگ ڈیسک)فرانس کی وزیراعظم الزبتھ بورن نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تاہم وہ نئے وزیر اعظم کی تعیناتی تک عہدے پر رہیں گی۔

فرانسیسی میڈیا کے مطابق وزیراعظم الزبتھ بورن نے گزشتہ روز اپنے عہدے سے استعفیٰ صدر کو پیش کیا جو قبول  کر لیا گیا ۔ فرانسیسی صدرایمانوئیل میکخواں نے ٹویٹر پر کہا کہ الزبتھ بورن کی فرانس کیلئے خدمات قابل تعریف ہیں ،انہوں نے قوم کیلئے مثالی کام کرنے پر الزبتھ بورن کا شکریہ ادا کیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں