50 سال بعد چاند پر بھیجا جانیوالا مشن سمندر میں گر کر تباہ
واشنگٹن(دنیا مانیٹرنگ)گزشتہ ہفتے نصف صدی بعد چاند پر اترنے کے لیے روانہ کیا گیا امریکی مشن بحر الکاہل میں گر کر تباہ ہوگیا۔
امریکی خلائی ایجنسی ناسا نے 8 جنوری کو آسٹرو بائیوٹک ٹیکنالوجی نامی کمپنی کے پیریگرین لینڈر کو چاند کی جانب روانہ کیا تھا۔تاہم یہ لینڈنگ کامیاب نہ ہوسکی تھی، لانچ ہونے کے فوری بعد اسپیس کرافٹ کا ایندھن لیک ہونے لگا تھا جس کی وجہ سے خلائی جہاز کا زیادہ دیر تک خلا میں رہنا ممکن نہیں تھا۔سائنسدانوں کو جب معلوم ہوا کہ مشن ناکام ہوگیا ہے تو مشن کو چلانے والی کمپنی آسٹرو بائیوٹک نے خلائی جہاز کا رخ زمین کی طرف موڑ دیا، بعدازاں خلائی جہاز بحر الکاہل میں گر کر تباہ ہوگیا۔