کرناٹک میں 11ماہ کے دوران 692کسانوں کی خودکشی

 کرناٹک میں 11ماہ کے دوران 692کسانوں کی خودکشی

بنگلورو(اے پی پی)بھارتی ریاست کرناٹک میں گزشتہ11ماہ کے دوران 692کسانوں نے خودکشی کرلی ۔

 کے ایم ایس کے مطابق خودکشی کے اعداد و شمارسے کرناٹک میں کسانوں کو درپیش مشکلات کی نشاندہی ہوتی ہے جہاں ہاویری، بیلگاوی اور چکمگلورو میں خودکشی کی شرح سب سے زیادہ ہے ۔ خودکشیوں کے علاوہ ریاست میں 11ماہ کے دوران کسانوں کی   548حادثاتی اموات بھی ہوئی ہیں جس سے گزشتہ 11ماہ میں کسانوں کی مجموعی اموات 1ہزار240تک پہنچ گئی ہیں۔ریاستی حکومت خود کشی کی وجہ طویل خشک سالی کے باعث زرعی قرض کی پریشانی کو قرار دیتی ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں