مودی حکومت پر تنقید ،ماہر تعلیم کشمیری پنڈت کو بھارت داخلے سے روکدیا

مودی حکومت پر تنقید ،ماہر تعلیم کشمیری  پنڈت کو بھارت داخلے سے روکدیا

نئی دہلی (اے پی پی)مودی حکومت پر تنقید کرنے کے باعث برطانیہ میں مقیم کشمیری پنڈت ماہر تعلیم پروفیسر نتاشا کول کو بنگلورو ایئرپورٹ پہنچنے پر واپس برطانیہ بھیج دیا گیا ۔

 کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کرناٹک کی کانگریس حکومت کی طرف سے قومی اتحاد کنونشن 2024 میں شرکت کیلئے مدعو کی گئی پروفیسر کول کو بھارت میں داخلے سے روک دیا گیا ، بعد ازاں انہیں واپس برطانیہ بھیج دیا گیا۔یونیورسٹی آف ویسٹ منسٹر کی پروفیسر کول نے بنگلورو ہوائی اڈے پر امیگریشن حکام کی طرف سے داخلے سے روکنے پر اپنی مایوسی کا اظہار کیا۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں