بھارت نے مالدیپ کے قریب نیا فوجی اڈہ قائم کرلیا

بھارت نے مالدیپ کے قریب نیا فوجی اڈہ قائم کرلیا

نئی دہلی (آئی این پی )بھارت نے مالدیپ کے قریب نیا فوجی اڈا قائم کرلیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارتی بحریہ نے ایک بیان میں کہا کہ۔۔۔

 بھار ت کو جزیرہ نما ملک میں چین کی بڑھتی ہوئی موجودگی پر شبہ ہے اور نیا اڈا اس علاقے میں نئی دہلی کی آپریشنل نگرانی میں توسیع کرے گا۔یاد رہے صدر محمد معیزو نے بھارت کو مالدیپ سے 89 سکیو رٹی اہلکاروں کو واپس بلانے کا کہا تھا، سکیورٹی اہلکاروں کا پہلا دستہ 10 مارچ تک روانہ ہونے والا ہے ،تمام اہلکار 2 ماہ کے اندر بھارت واپس روانہ ہو جائیں گے ۔ بحریہ کے بیان کے مطابق بھارت کے لکشدیپ جزیروں پر 6 مارچ کو کھلنے والا نیا اڈہ وہاں موجود چھوٹے دستے کو ایک آزاد بحری یونٹ میں بدل دے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں