اسٹیبلشمنٹ مخالف سیاستدان 54.28 فیصد ووٹ لیکر سینیگال کے صدر منتخب

 اسٹیبلشمنٹ مخالف سیاستدان 54.28   فیصد ووٹ لیکر سینیگال کے صدر منتخب

ڈاکار(اے ایف پی)اسٹیبلشمنٹ مخالف سیاستدان ڈائمیا فائی 54.28 فیصد ووٹ لیکر سینیگال کے صدر منتخب ہو گئے ۔سرکاری عارضی نتائج کے مطابق حکومتی اتحاد کے امیدوار سابق وزیر اعظم امادو با نے35.79 فیصد ووٹ حاصل کئے ۔

 تیسرے نمبر پر آنے والے امیدوار علیو ممداؤ دیا 2.8 فیصد ووٹ لے سکے ۔ یاد رہے ڈائمیا فائی کو انتخابات سے صرف 10 دن قبل جیل سے رہا کیا گیا تھا،سینیگال کے اعلیٰ آئینی ادارے کی توثیق کے بعد 44 سالہ فائی ملکی تاریخ میں سب سے کم عمر صدر بن جائیں گے ۔ 

 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں