238 مرتبہ الیکشن ہار چکا ، جیتا تو دل کا دورہ پڑ جائے گا:انڈین شہری

238 مرتبہ الیکشن ہار چکا ، جیتا تو  دل کا دورہ پڑ جائے گا:انڈین شہری

نئی دہلی (دنیا مانیٹرنگ)بھارتی انتخابات میں 238 مرتبہ ناکامی کے باوجود ایک انڈین شہری ایک مرتبہ پھر الیکشن لڑنے کی تیاری کر رہا ہے ۔65 برس کے پدماراجن کا کہنا ہے کہ اپنی آخری سانس تک انتخابات لڑتا رہے گا ۔

 اگر کبھی جیت گیا تو دل کا دورہ پڑنے سے مرسکتا ہوں ۔ انہوں نے کہا ثابت کرنا چاہتا ہوں عام لوگ بھی انتخابات میں حصہ لے سکتے ہیں۔یاد رہے  پدماراجننے 1988 سے جنوبی ریاست تمل ناڈو میں اپنے آبائی شہر میٹور سے انتخابات میں حصہ لینا شروع کیا ۔رواں برس 19 اپریل سے شروع ہونے والے الیکشن میں وہ تامل ناڈو کے ضلع دھرما پوری کی نشست پر الیکشن لڑ رہے ہیں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں