مودی حکومت نے ایکس پر دو لاکھ بھارتیوں کے اکائونٹ بند کرادئیے

مودی حکومت نے ایکس پر دو لاکھ  بھارتیوں کے اکائونٹ بند کرادئیے

نئی دہلی (صباح نیوز)بھارت میں مودی حکومت نے ایکس پر اپنے مخالفین کے 2 لاکھ سے زائد اکائونٹ دہشتگردی اور نازیبا مواد پھیلانے کے الزام کے تحت بند کرادئیے ۔۔۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ایکس انتظامیہ  نے 26 فروری اور 25 مارچ کے دوران بھارت میں 2 لاکھ 13 ہزار سے زائد اکائونٹ بند کیے ۔ایک بیان میں ایکس انتظامیہ نے کہا ان اکائونٹس سے بچوں کے جنسی استحصال سے متعلق نازیبا مواد اپ لوڈ کیا جارہا تھا۔کارروائی کیلئے ایکس انتظامیہ کو5ہزار 158شکایات موصول ہوئی تھیں۔

 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں