ملائیشیا: 2فوجی ہیلی کاپٹر فضا میں ٹکرا کر تباہ ، 10 افراد ہلاک

ملائیشیا: 2فوجی ہیلی کاپٹر فضا میں  ٹکرا کر تباہ ، 10 افراد ہلاک

کوالالمپور (اے پی پی)ملائیشیا کی ریاست پیراک میں 2فوجی ہیلی کاپٹرز دوران پروازفضا میں ٹکرا کرتباہ ہو گئے اور اس کے نتیجے میں 10 افراد مارے گئے ۔

شنہوا کے مطابق ملائیشین بحری فوج نے مختصر بیان میں کہا ہے کہ ہیلی کاپٹر مقامی وقت کے مطابق منگل کی صبح9 بج کر 32 منٹ پر ضلع منجونگ کے ساحلی علاقہ لوموٹ کی رائل ملائیشین نیوی بیس پر فلائی پاسٹ کی ریہرسل کر رہے تھے کہ اس دوران 2ہیلی کاپٹر آپس میں ٹکرا نے کے بعد گر کر تباہ ہو گئے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں