اسرائیل کے غزہ اور رفح پر حملے جاری ،مزید45فلسطینی شہید

اسرائیل کے غزہ اور رفح پر حملے جاری ،مزید45فلسطینی شہید

غزہ ،واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک، نیوز ایجنسیاں)اسرائیلی فوج کے غزہ اوررفح پر حملوں میں مزید47 فلسطینی شہید ہوگئے ۔

غزہ میں جنگ بندی معاہدے کی کوششیں جاری ہیں جس کیلئے اسرائیل نے حماس کو غزہ میں 40 روز کی جنگ بندی کی پیشکش کی ہے ۔ ترجمان حماس نے کہاکہ مذاکرات میں پیش رفت کیلئے مستقل جنگ بندی لازمی بنیاد ہے ۔ امریکی صدر جوبائیڈن نے امیر قطرشیخ تمیم بن حمد اور مصر کے صدر عبدالفتح السیسی سے ٹیلی فونک رابطے کئے اورغزہ جنگ بندی، رفح میں اسرائیلی فوجی کارروائی کے خطرات اور یرغمالیوں سے متعلق گفتگو کی گئی۔ عالمی اقتصادی فورم کے اجلاس کے موقع پر سعودی عرب کے ولی عہد و وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان سے فلسطین کے صدر محمود عباس نے ملاقات کی اور غزہ کی صورتحال بارے تبادلہ خیال کیا۔ غزہ کی پٹی میں حماس کے ساتھ جھڑپ میں 2 اسرائیلی ریزرو فوجی 37 سالہ کلکدان مہر اور 28 سالہ ادو ابیب مارے گئے ، اسرائیلی ڈیفنس فورسز نے اپنے فوجیوں کی ہلاکتوں کی تصدیق کردی۔امریکا کی کولمبیا یونیورسٹی نے فلسطین کی حمایت میں احتجاج کرنے والے طلبہ کو معطل کرنا شروع کر دیا۔ اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے دھمکی دی ہے کہ حماس کے ساتھ جنگ بندی کا معاہدہ طے ہوجانے کے باوجود اپنے اہداف کے حصول کے لئے رفح پر حملہ کریں گے ۔ 

 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں