فلپائن :ڈیم سوکھنے سے 300 سال پرانے شہر کے اثرات نمودار

فلپائن :ڈیم سوکھنے سے 300  سال پرانے شہر کے اثرات نمودار

منیلا(مانیٹرنگ ڈیسک)فلپائن میں شدید گرمی کی وجہ سے ایک بڑا ڈیم جزوی طور پر خشک ہو گیا ، جس کے باعث تقریباً 300 سال پرانے شہر کے کھنڈرات دوبارہ نظر آنے لگے ہیں۔

پنتابنگن نامی یہ شہر 1970 کی دہائی میں آبی ذخائر کی تعمیر کے نتیجے میں ڈوب گیا تھا لیکن کبھی کبھی انتہائی خشک اور گرم مواقع پر یہ شہر پانی سے باہر نظر آتا ہے ۔اس بار یہ قصبہ ایک بار پھر نظر آنے لگا ہے جب تقریباً نصف ملک خشک سالی کا شکار ہے اور بعض مقامات پر تو درجہ حرارت 50 سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا ہے ۔ انجینئر مارلون پالادین نے میڈیا کو بتایاکہ ڈیم کی تعمیر کے بعد یہ قصبہ اب تک سب سے طویل عرصے تک پانی کے اوپر نظر آ رہا ہے ۔یہ کھنڈرات مارچ میں دوبارہ نظر آنے لگے تھے کیونکہ علاقے میں اس وقت سے کوئی بارش نہیں ہوئی ،کھنڈرات کے دوبارہ ابھرنے نے سیاحوں کو اس شہر کی طرف راغب کیا جو دارالحکومت منیلا سے تقریباً 202 کلومیٹر (125 میل) شمال میں واقع ہے ۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں