امارات:فوجی اڈے کے استعمال پر پابندی، امریکی طیارے قطر منتقل

امارات:فوجی اڈے کے استعمال پر پابندی، امریکی طیارے قطر منتقل

ریاض(این این آئی)امارات کی جانب سے حملوں کیلئے اڈے کے استعمال پر پابندی کے بعد امریکی فوجی طیارے قطر منتقل کر دئیے گئے۔

امریکی اخبار ڈبلیو ایس جے کے مطابق یو اے ای حکام کی جانب سے خبردار کیا گیا تھا کہ وہ امریکا کو مغربی ایشیا میں حملوں کیلئے اپنی سرزمین استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، جس کے بعد امریکا اپنے لڑاکا طیارے، بغیر پائلٹ کی فضائی گاڑیاں اور دیگر فوجی طیارے قطر منتقل کر رہا ہے۔ اخبار نے کہا کہ اماراتی حکام نے فروری میں امریکا کو آگاہ کیا تھا کہ وہ الظفرہ ایئر بیس پر قائم امریکی جنگی طیاروں اور ڈرونز کو پیشگی اطلاع دئیے بغیر یمن اور عراق میں حملے کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں