آفریدی کو ورلڈ کپ کا سفیر مقرر کرنے پر سریش رائنا آگ بگولہ

آفریدی کو ورلڈ کپ کا سفیر مقرر  کرنے پر سریش رائنا آگ بگولہ

کراچی (سپورٹس ڈیسک ) شاہد آفریدی کو آئی سی سی نے ٹی 20 ورلڈ کپ کا سفیر مقرر کیا تو سابق بھارتی کرکٹر سریش رائنا آگ بگولہ ہوگئے ۔

 ایکس پر صارف نے سریش رائنا کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ آئی سی سی نے شاہد آفریدی کو ٹی 20 ورلڈ کپ کا سفیر نامزد کیا ہے ، ہیلو سریش رائنا،جس پر رائنا نے طنزیہ انداز میں جواب دیا کہ میں آئی سی سی کا سفیر نہیں ہوں لیکن میرے گھر پر 2011 کا ورلڈ کپ ہے ، موہالی کا میچ یاد ہے ؟ امید ہے اس سے آپ کو ایسی یادیں آئیں گی جو آپ بھلا نہیں پائیں گے ۔بعدازاں صارف نے لکھا کہ شاہد آفریدی کے گھر پر بھی ٹی 20 ورلڈ کپ کی ٹرافی موجود ہے ، یہی وجہ ہے کہ وہ ورلڈ کپ کے سفیر مقرر ہوئے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں